سیالکوٹ، نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 15:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے لئے تمام مساجداور امام بار گاہوں میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس کے مسلح جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی جبکہ ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے،اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا،مساجداور امام بارگاہوں میں پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا اور تمام سکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :