Live Updates

پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین

جمعہ 19 اپریل 2024 19:08

پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا۔شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بہاولنگر والے واقعہ پر سو موٹو ایکشن لیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ 6 ججز والا معاملہ فل کورٹ کو بھیجا جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔انہوںنے کہاکہ میں بانی پی ٹی آئی کا ترجمان ہوں، میرے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی، عدالت نے 22 اپریل سے قبل بشری بی بی کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انتظار پنجوتھا نے کہا کہ جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ریلیف ملتا ہے اس پرعمل درآمد نہیں کروایا جاتا۔انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پھر سز ادینے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس پر ہائی کورٹ جائیں گے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات