قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے

جمعہ 19 اپریل 2024 20:16

قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کی نشست پر بیٹھ کر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے رہے۔بلاول بھٹو اسحاق ڈار سے گفتگو کے بعد اٹھ کر اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئے۔قومی اسمبلی کے عملے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں صرف منتخب وزیرِ اعظم ہی بیٹھ سکتے ہیں۔