وزارت داخلہ سے منسوب گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے سینکڑوں جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزارت داخلہ سے منسوب گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے سینکڑوں جعلی اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔گزشتہ کئی سال سے وزارت داخلہ کے نام پر جعلی پرمنٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔وزارت داخلہ نے صوبوں کے آئی جیز اور ایف آئی اے کو کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔2013 سے وزارت داخلہ نے کالے شیشوں کے لئے ایک بھی پرمنٹ جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے آئی جی ایز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس کے زریعے جعلی لیٹر جاری کئے جا رہے ہیں۔کالے شیشوں پر پابندی کی وجہ سے سیاستدانوں کو بھی اجازت نامے جاری نہیں کئے گئے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ان عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ایف آئی اے اور آئی جیز ان تمام افراد کے خلاف کریک ڈاون کی تفصیلات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :