پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارلیمانی وفد کا چین میں نانجنگ آئرن اینڈ اسٹیل، ناری اسٹیٹ گرڈ اور اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنس کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارلیمانی وفد کا چین میں نانجنگ آئرن اینڈ اسٹیل، ناری اسٹیٹ گرڈ اور اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنس کا دورہ کیا۔سابق وفاقی وزیر رکن قومی اسمبلی سید مرتضی محمود، ملائکہ رضا، حسن مرتضی، ندا کھڑو، قاسم نوید قمر، اور دیگر رہنمائ وفد میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

چینی حکام نے اسٹیل، زراعت اور بجلی کی پیداوار سے متعلق وفد کو بریفنگ دی اور کہا کہ پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد پاکستان میں بجلی کے بحران سے نمٹا جا سکے گا،چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ داسو سمیت مٹیاری اور لاہور میں 660 کے وی پاور پراجیکٹ پر کام جاری ہے،چائنہ پاکستان کے ساتھ قاسم پورٹ، جہلم پاور پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے، مختلف شعبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان میں بجلی کے بحران سے نمٹا جا سکے گا،اس موقع پر نو ید قمر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں زراعت کو شدید نقصان پہنچا ہے،موسمیاتی تبدیلی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین سے تعاون چاہتا ہے،پاکستان سب سے زیادہ چاول produce کرنے والا ملک ہے،سی پیک کے تحت پاکستان میں 9 ریسرچ سینٹر قائم ہونے ہیں، امید ہے چین پاکستان کے ساتھ رائس سیکٹر میں تعاون کرے گا،پاکستان زرعی شعبے میں ترقی کر رہا ہے لیکن چین سے مزید سیکھنے اور تعاون کی ضرورت ہے۔