جیکب آباد،جے یو آئی ضلعی کی مجلس عمومی اجلاس، عوامی رابطہ مہم ہوگی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جے یو آئی ضلعی کی مجلس عمومی اجلاس، عوامی رابطہ مہم ہوگی، 2مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی جلسہ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ،جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ڈاکٹر اے جی انصاری۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کی مجموعی عمومی کا اجلاس ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں مدرسہ قاسم العلوم جیکب آباد میں ہوا ،اجلاس میں سید عبدالباسط شاہ ،قاری در محمد ڈول،ڈاکٹر خلیل احمد کہوسو ،مولانا سراج احمدڈول،حافظ میر محمد بنگلانی،مولانا عبدالوحید بروہی،اسداللہ حیدری،قاری عبدالوہاب لاشاری قاری عنایت اللہ مہر سمیت دو سو عمومی ارکان نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ضلعی میں عوامی رابطہ مہم 23 اپریل کو شروع کی جائے گی اور 2 مئی کو کراچی عوامی اسمبلی میں جیکب آباد ضلع سے بڑی تعداد میں افراد شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقررین نے کہا کہ آئینی اور جمہوری راستے سے فراڈ الیکشن کو عوامی اسمبلی کے بڑے اجتماعات میں بے نقاب کرینگے،ووٹ کی حفاظت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔جے یو آئی کی جدوجہد ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہوتی ہے ،مزید کہا کہ عوامی مشکلات ناقابل برداشت کی حد تک پہنچ چکی ہے، مزید کہا کہ یہ نظام چلتا نظر نہیں آرہا اور جمہوریت اپنا مقدم ہار رہی ہے اور پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو رہی ہے۔