شہید کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کسٹم ہائو س میں اداکردی گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) شہید کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کسٹم ہائو س میں اداکردی گئی شہید ہونے والے دو کسٹم اہلکاروں کی نماز جنازہ کسٹم ہاوس میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں گورنر کے پی کے غلام علی نے شرکت کی،آئی جی پولیس اخترحیات خان بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے گورنر غلام علی نے شہدا کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے،نماز جنازہ میں چیف کلکٹر کسٹم سمیت اعلی حکام نے شرکت کی،کسٹم کے چاق وچوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی،شہید افتخار عالم اور شہاب علی کی جسد خاکی کو تدفین کے لئے آبائی علاقہ روانہ کردی گئی،گزشتہ روز ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی5 کسٹم انٹیلی جنٹس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔