Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر

جمعہ 19 اپریل 2024 21:37

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر ، اخرا جات پورے نہ ہونے اور گیس کے زا ئد بلو ں کی وجہ سے تمام نان بائی ایسو سی ایشن کی ہڑتال ، نان سنٹر لگاتار 3 دنو ں سے مکمل طور پر بند ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے پنجاب کی عوام کے لیی100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر کر دی گئی ، مگر تمام تندوروں میں مسلسل ہڑتا ل نظر آنے لگی ، نان بائی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے نان اور رو ٹی تو سستی کر دی مگر آٹے کی قیمت کم نہ کی جس کی وجہ سے ہما رے اخرا جات اور گیس کے بل پورے نہیں ہوتے ، تمام تندورو ں کو بھاری نقصا ن اٹھانا پڑ رہا ہے ، انہو ں نے کہا کہ ہم اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک حکومت ہمیں آٹا سستے دامو ں فراہم نہیں کرے گی کیو ں کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی رو ٹی نہیں دے سکتے ، انہو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر اٹک اور اعلیٰ افسرا ن سے اپیل کی ہے کہ رو ٹی سستی کرنے کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمتو ں میں بھی کمی لائی جائے تاکہ تمام نان بائی اپنے تندور دوبارہ کھول کر اپنا اور اپنے بچو ں کا گزر بسر کر سکیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات