میٹرک بورڈ سے الحا ق شدہ اسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2024-25 اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکائونٹس سیکشن سے فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر(بنام سیکرٹری بورڈ)کے ذریعے حاصل کر کے 22اپریل سے 31جولائی 2024 تک بغیر لیٹ فیس 20,000/-روپے اپنے نمائندگان کے ہمراہ اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھیج کر جمع کرا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی تجدید شدہ رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ فارم بغیر لیٹ فیس 12,000/-روپے کے ساتھ جمع کرائیں گے۔

اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم اگست 2024 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :