ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی، تمام تیاریاں مکمل ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
جمعہ 19 اپریل 2024 22:42
(جاری ہے)
حلقہ پی بی 22 لسبیلہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 129 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27، خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 27 اور 75 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
حلقے میں 70 نارمل پولنگ اسٹیشنز، 59 پولنگ اسٹیشنز حساس اور کوئی بھی پولنگ اسٹیشنز انتہائی احساس نہیں ہے۔ حلقے میں ٹوٹل پولنگ بوتھ 366 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 200 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 166 ہے۔ حلقے میں ٹوٹل رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 139068 ہے جن میں سے 76325 مرد ووٹرز ہیں اور 26743 خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 125 ہے جن میں سے مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22، خواتین خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 22 اور 81 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ حلقے میں 47 پولنگ اسٹیشنز احساس اور 78 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں ٹوٹل پولنگ بوتھ 407 ہیں جن میں سے مرد پولنگ بوتھ کی تعداد 255 اور خواتین پولنگ بوتھ کی تعداد 152 ہے۔ حلقے میں ٹوٹل رجسرٹرڈ ووٹر کی تعداد 163753 ہے جن میں سے 104161 مرد ووٹرز ہیں اور 59592 خواتین ووٹرز ہیں۔ انتخابات میں سیکورٹی کیلئے پولیس اور لیویز کی خدمات حاصل کیئے گئے ہیں۔ پولنگ 21 اپریل 2024 کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگا۔ مزکورہ حلقوں کے تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017 کی سیکشن182 کے مطابق آج 19 اپریل کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ختم ہو جائے گی لہذا کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد جس سے کسی خاص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو، کی الیکٹراننگ اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔میڈیا پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گذرنے کے بعد انتخابی نتائج نشر کر سکتا ہے جس میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ یہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.