تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز

جمعہ 19 اپریل 2024 23:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں امتحانی مراکز کی انسپکشن و مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون اور سنٹر آف ایکسیلنس گرلز برانچ میں امتحانی سنٹرز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سنٹرز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی،امتحانی سسٹم کو فول پروف بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہداہت پر شفاف امتحانات اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات طلبا و طالبات کی محنت کو پرکھنے کا ذریعہ ہیں،سنٹرز پر سہولیات اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحان میں نقل اور دیگر غیرقانونی ذرائع استعمال کرنیکی اجازت نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے امتحانی ماحول،سہولیات اور نگران عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا اور نگران عملہ کو قوانین کے مطابق ورکنگ کرنیکی ہدایات بھی دیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے سنٹر آف ایکسیلنس میں کلاسز وزٹس کے دوران طالبات سے نصابی سوالات بھی کئے۔اس موقع پر پرنسپل شبانہ آفرین اور اساتذہ بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :