عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ

عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی،ذرائع

جمعہ 19 اپریل 2024 23:03

عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) امریکی میں پاکستان کی معاشی ٹیم نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کے معاشی حکام سے غیررسمی مشاورت کی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں اوردوست ممالک کے معاشی حکام سے پاکستان کی معاشی ٹیم کی غیررسمی مشاورت نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کے حکام نے پاکستانی معاشی ٹیم کو طویل کے بجائے مختصرمدت کے پروگرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ عالمی مالیاتی اداروں نے ٹیکس نظام کو ڈیجیٹلائز اورہر قسم کے ریلیف کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں نے مالی خسارہ کم کرنے کیلئے حکومتی کمپنیوں کی تیز رفتارنجکاری کا مشورہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :