بلاول نے صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنیوالے اپوزیشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دیدیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے صدر زرداری کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے وا لے اپوزیشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دے دیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تو آمریتوں کے مقابلے کیے، ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے دو ممبران کی معطلی ضروری تھی ،ایک مثال ضرور سیٹ کرنی چاہیے کہ پارلیمان کے رولز کے دائرے میں رہ کر اراکین کو کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دائرے میں رہ کر کام کرے گی تو اپوزیشن کو ویلکم کرتے ہیں اور ان کی تنقید کو بھی ویلکم کریں گے، اپوزیشن والے نہتی آصفہ سے ڈرتے ہیں۔ایک سوال پر بلاول نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے روٹی کی قیمت میں کمی نہیں آئی۔