ایگزیکیوٹو انجنیئر ہالا ایریگیشن ڈویژن کیجانب سے سندھ میں پانی میں قلت کی وجہ سے روہڑی مین کینال میں وارا بندی کا شیڈول جاری

جمعہ 19 اپریل 2024 20:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ایگزیکیوٹو انجنیئر ہالا ایریگیشن ڈویژن ہالا نے اپنے اعلامیہ میں دریائے سندھ میں پانی میں قلت کی وجہ سے روہڑی مین کینال میں وارا بندی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی مین کینال کے نکور ڈسٹری، کمبلیما مائنر، ملدسی مائنر، کنبداروں مائنر، نیو شیخانی مائنر، دھندومائنر اور مٹیاری مائنر میں پانی کی فراہمی 23 اپریل سے یکم مئی 2024 تک جاری رہے گی۔

اسی طرح شہدادپور سب ڈویژن کی سرہاری مائنر، اوڈیانو ڈسٹری میں 26 اپریل سے 4 مئی تک جبکہ ہالاایریگیشن سب ڈویژن کی فتح پور ڈسٹری اور سعیدآ بادڈسٹری میں 26 اپریل تک، ٹنڈو آدم ون سب ڈویژن کی شہداد پور ڈسٹری، قبویگان مائنر، ببرا مائنر، بہادر مائنر، سونہری مائنر، واٹرکورسز آف جام برانچ آر ڈی زیرو سے 35 تک میں 20 اپریل سے 28 اپریل تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ٹنڈو آدم ٹو سب ڈویژن کی ستیاری مائنر، گجرو مائنر، راج پری مائنر، کیھی مائنر، واٹر کورسز آف ٹنڈوآدم برانچ آر ڈی زیرو سے 30 ، واٹر کورسز آف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی زیرو سے 30 میں 20 اپریل سے 6 مئی تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ ہرباری مائنر، پئی مائنر، نوری ڈسٹری، واٹر کورسز آف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی 30 سے 60 تک، تھانو مائنر، داسوری مائنر، واٹرکورسز آف ایم ہوتی ڈسٹری آر ڈی زیرو سے 30 تک میں 28 اپریل سے 6 مئی تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ مسوسب ڈویژن کی جام ڈسٹری، ہوسڑی ڈسٹری اور پنو مائنر میں 23 اپریل سے یکم مئی 2024 تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :