امریکی وفد کا وکلاء ہسپتال سول کورٹ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) امریکی وفد نے وکلاء ہسپتال سول کورٹ کا دورہ کیا، وفد کے ارکان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی وفد کے ارکان نے وکلا کے ہسپتال کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بار کے صدر منیر حسین بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل اور رکن پنجاب اسمبلی رشدہ لودھی ،سیکرٹری راو تحسین شریف اور نعیم طاہر نے وفد کو بریف کیا۔

وفد کے ارکان نے ہسپتال کی جگہ اور نقشے کا معائنہ کیا۔وفد نے بار کو بتایا ہم ایسا ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس سے علاقے کے لوگ بھی فائدہ حاصل کر سکیں۔ وفد کے ارکان کو بار کے صدر نے ہسپتال پر آنیوالے اخراجات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔وفد کے ارکان ایک گھنٹہ تک وکلا ہسپتال میں موجود رہے اور بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت کرتے رہے۔