لاہور ،شہری کو اغوا ء کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام، ایس ایچ او شادمان گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور پولیس کے اہلکاروں کے خلاف شہری کو اغوا ء کرکے اس سے تاوان وصول کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرکے ایس ایچ اوشادمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او وحدت کالونی افضال رئوف اور سب انسپکٹر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کے خلاف ضلع شیخوپورہ کے تھانہ فیروزوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واقعہ کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی الیاس کو زبردستی گن پوائنٹ پر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم جگہ لے جایا گیا اور ایک کروڑ کا مطالبہ کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق الیاس نے گھر فون کر کے 12 لاکھ روپے منگوائے اور وہ رقم اہلکاروں کو دے کر اپنی جان چھڑوائی۔