گورنر سندھ سے آذربائیجان کے سفیرخازر فرہادائو کی گورنر ہاؤس میں ملاقات

دوطرفہ تعلقات ،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات، آذربائیجان ائیر کی کراچی کے لئے پروازوں کے آغاز پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آذربائیجان کے سفیر خازر فرہادائو نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،ان میں مزید اضافہ کے اقدامات، آذربائیجان ائیر کی کراچی کے لئے پروازوں کے آغاز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آذربائیجان ایرلائن کی کراچی کے لئے پروازوں کے آغاز سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :