سعو دی ٹو رزم اتھا ر ٹی کے وفد کی بلو چستان گلف کمپنی کے وفدسے ملا قا ت ، تعارفی پروگرام کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) سعودی ٹورزم اتھارٹی کے وفد ریاض احمد خان اور ولید لودھی کا بلوچستان کی سب سے بڑی کمپنی گلف حج و عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹو مسعود اقبال کی سربراہی میں وفد کیساتھ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا۔جس میں حج آرگنائزیشن آف پاکستان (ہوپ) کے چیئرمین جمال خان ترک ایگزیکٹو باڈی کے ممبر ناصر خان و دیگر ایگزیکٹو باڈی کے ممبران اور اس کے علاوہ دیگر بڑے ٹکٹنگ اور عمرہ ایجنٹ جو کئی سالوں سے بڑی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کو اس پروگرام میں بھی مدعو کیا گیا۔

جس میں سعودی ٹورزم اتھارٹی کے نمائندوں نے بڑی تفصیل سے وفد کو سعودیہ میں ٹورزم کے حوالے سے جو جدت ارہی ہے جو کہ سعودی حکومت کی 2030 کی وژن کا ایک حصہ ہے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے دیگر شہروں میں جو ٹورزم کے حوالے سے سہولیات میسر کی گئی ہے اس کے بارے میں بھی بڑی تفصیل سے گفت و شنید ہوئی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے حجاج کو جو دیرینہ حل طلب مسئلہ درپیش تھا جو براہ راست پرواز از کوئٹہ جدہ اور مدینہ کے درمیان ہیں اس حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی وفد نے بہت جلد براہ راست پروازیں چلانے کا عندیہ دیا گیا۔اخر میں تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کا مشاورتی اجلاس جاری رہے گا۔