کوئٹہ امن کا نشان ''بڈی بئیر'' دوستی کا ریچھ کے اردگرد لگائی جانے والی حفاظتی آہنی گریل چوری ہوگئی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:25

Yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وی آئی پی علاقے اور دوستی چوک پر نصب امن کا نشان ''بڈی بئیر'' دوستی کا ریچھ کے اردگرد لگائی جانے والی حفاظتی آہنی گریل چوری ہوگئی امن کے نشان کو گزشتہ سال جرمنی اور کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے شان سے جی پی او چوک جس کو بعد میں ''پاک جرمن دوستی چوک'' کا نام دیا گیا تھا، اسے نصب کیا گیا تھا۔

یہ امن کا نشان واحد بڈی بئیر تھا جو پاکستان میں سب سے پہلے کوئٹہ میں نصب کیا گیا۔ اس سے بلوچستان کا ایک اچھا اور خوبصورت پیغام دنیا کو گیا تھا۔ مگر افسوس سے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے اس امن کے نشان کی حفاظت کے لئے لگائی جانے والی آہنی گریل چوری ہوگئی شر پسند عناصر نے اسے بھی معاف نہیں کیا، آہستہ آہستہ اس کی چیزیں چوری ہونے لگی یہاں تک کہ اس کی آہنی گریل بھی چورچوری کرکے لے گئے اب تو خطرہ ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اس بڈی بئیر کو بھی چوری نہ کرلیا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ امن کا نشان کوئٹہ شہر کے وسط اور وی آئی پی روٹ پر نصب ہے۔ اور اس کے قریب بلوچستان ہائی کورٹ، بلوچستان اسمبلی اور دوسری طرف سیشن کورٹ، بلوچستان سول سیکرٹریٹ ہے۔ یہ علاقہ کوئٹہ ریڈ زون میں واقع ہے چاروں اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اس کے باوجود اس بڈی بئیر کے چیزیں اور گریل چوری ہوتی ہے تو حکومت بلوچستان اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلی بلوچستان اور کمیشنر کوئٹہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا یاد رہے کہ بڈیبئر کے قریب پولیس ٹریفک بوتھ کی کھڑکیاں بھی غائب ہیں۔