جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان جسٹس ہاشم خان کاکڑ سے حلف برداری کی تقریب میں حلف لیا. چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال مندوخیل، ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزراء ، اراکین صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ سرکاری آفیسران سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، جسٹس محمد ہاشم خان کو بلوچستان ہائی کورٹ پہنچنے پر ایک پروقار تقریب کے دوران پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر تقریب کے دیگر شرکاء میں عدالت عالیہ کے ججز، آفیسران و دیگر اہلکار موجود تھے جنہوں نے نئے چیف جسٹس کا پرتپاک استقبال کیا ان پر پھول نچھاورکئے اور رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ داؤد ناصر نے چیف جسٹس کو گلدستہ بھی پیش کیا۔