… سوشل میڈیا پر ریٹرننگ آفیسر این اے۔8 باجوڑ سے منسوب 19 اپریل کا خط جعلی اور پراپیگنڈا ہے ،ترجمان الیکشن کمیشن

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریٹرننگ آفیسر این اے۔8 باجوڑ سے منسوب 19 اپریل کا خط v جعلی اور بطور پراپیگنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نی19 اپریل ہی کو اس خط کی وضاحت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر باجوڑ کو تحریری طور پر بتا دیا تھا کہ یہ جعلی لیٹر ہے جسے نظر انداز کر دیا جائے۔

ریٹرننگ آفیسر کا وضاحتی خط میڈیا سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن واضح کرتا ہے کہ این اے 8 باجوڑ میں انتخابات کی تیاری کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا ہے جس کی تصدیق ریٹرننگ آفیسر نے کر دی ہے۔کل اس انتخابی حلقہ سمیت تمام متعلقہ انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی جس میں عوام بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔