ج* ہم بھاگنے والے نہیں کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، ، شیر افضل مروت

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

ؔ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ریلی نکالنے آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہوگی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے۔

(جاری ہے)

شیر افضل مروت نے کہا کہ آج کراچی ڈویڑن کی دعوت پر کراچی پہنچا ہوں، کراچی پولیس نے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی سے اس طرح کی کوئی امید نہیں، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ میں بے امنی کے خلاف کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں دو سال سے جلسوں کی اجازت نہیں ہے، اے این پی سے ہماری بات چیت کا آغاز نہیں ہوا، قصور میں سارے راستے بند تھے پھر بھی ریلی نکلی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔