Live Updates

پنجاب ،شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 630 پبلک بسیں شامل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس،پروجیکٹ کے تحت لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں نئی بسیں فراہم کی جائیں گی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 22 اپریل 2024 14:18

پنجاب ،شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 630 پبلک بسیں شامل کرنے کیلئے ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل2024 ء) پنجاب حکومت نے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں 630 پبلک بسیں شامل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ،لوکل گورنمنٹ، اطلاعات اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کومختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلا س میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ پروجیکٹ کے تحت لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں نئی بسیں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران گورنمنٹ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال ساملی کو بطور جنرل ہسپتال اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی ، اجلاس میں مریم نواز کو مری میں مختلف مقامات پر فیلڈ ہسپتالوں کے قیام پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام فنڈز فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے 332 انڈر آفیسرز کیلئے خصوصی الاوٴنس اور ساہیوال میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی بنانے کی منظوری بھی دی جبکہ34 ارب کی ترقیاتی سکیموں کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلیں۔صوبائی کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی، اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی لیڈی پولیس آفیسرز کیلئے 150 ای بائیکس کی بھی منظوری دی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات