Live Updates

کسانوں کیلئی500ارب کی لاگت سے سب سے بڑا منصوبہ شروع کر رہے ہیں‘ عاشق کرمانی

بلاسود قرضے، 30ہزار زرعی مشینیں 60فیصد سبسڈی پر فراہم کی جائیں گی ‘ وزیر زراعت کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 اپریل 2024 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد اور نتائج نے یہ ثابت کیا ہے کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز شریف کے ویژن اور قیادت کے مطابق فیصلہ شیر اور نواز شریف کے حق میں دیا ہے۔الیکشن نے اس جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے جو وزیر اعلی وسیم پلس کی صورت میں 5سال عوام پر مسلط رہا اور صوبہ پنجاب کا کباڑا کر دیا ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باشعور عوام نے خدمت اور ترقی کو ووٹ دیا ہے۔امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ نون پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی ڈیڑھ ماہ کی حکومت پی ٹی آئی کی 5سالہ حکومت پر بھاری ہے۔

اس قلیل مدت کے دوران زراعت،ہیلتھ، ایجوکیشن اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں میگا پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں۔ایجوکیشن کے محکمہ سے نقل مافیا کا خاتمہ کیا گیا ہے جبکہ ہیلتھ کے محکمہ میں آئر ایمبولینس سروس و فیلڈ ہسپتال شروع کرنے کے ساتھ ساتھ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا ء وطالبات کو آسان اقساط پر بائیکیز فراہم کی جائیں گی۔5سال کے گند کا ڈھیر جو پچھلی حکومت نے لگایا تھا انہیں صاف کرنے جا رہے ہیں۔

سڑکیں شہباز شریف کے دور میں ایسی ہوتی تھیں کہ لوگوں کو فخر محسوس ہوتا تھا اب مریم نواز شریف انہیں دوبارہ بنانے نکلی ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب اور وفاق کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔اس کا 500ارب کی لاگت سے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔کسان کارڈ،بلاسود قرضے،میکناائزایشن پروگرام کے تحت 30ہزار زرعی مشینیں 60فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات