انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

پیر 22 اپریل 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور عالمی درجہ بندی میں نمایاں ترقی حاصل کر کے دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔جمان کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگزکی تازہ ترین فہرست کے مطابق یو ای ٹی رواں سال 791-800 کی حد تک پہنچ گئی ہے،جو کہ2023 میں801-1000 نمبر پر تھی،یو ای ٹی لاہور نے1500 عالمی یونیورسٹیوں جبکہ 14 پاکستانی نامزد یونیورسٹیوں میں سے تعلیمی معیارات کو بلند کرنے اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی معروفیت کو مضبوط بنانے کی لگن کے ساتھ قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

یو ای ٹی لاہور نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز بائے سبجیکٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی لاہور نے پاکستان کی14 یونیورسٹیوں میں سرفہرست رہتے ہوئے 236 ویں پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ پچھلے سال کی 279 ویں پوزیشن سے43 مقامات کی بہتری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کیو ایس ایشیا یونیورسٹیز رینکنگ میں یو ای ٹی لاہور نے اپنی گزشتہ سال کی179 ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے،تازہ ترین کیو ایس رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق یو ای ٹی نے2023 کے مقابلے میں اپنے سبجیکٹ کے لحاظ سے عالمی درجہ بندی میں کافی بہتری کی ہے،رواں برس یو ای ٹی الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں201-250 نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال 251-300 کے نمبر پر تھی،اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ ،کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں گزشتہ برس کی طرح251-300 اور401-450 نمبر پر ہی رہی،یو ای ٹی نے ریاضی کے ڈومینز میں501-550 کی رینکنگ کے ساتھ بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز میں601-620 کی رینکنگ، اور فزکس اور فلکیات میں601-640 کی رینکنگ رینج کے ساتھ پہلی بار رینکنگ حاصل کی ہے۔