ضمنی انتخابات ،ڈھونگ رچایا گیا، پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں، بیرسٹر علی گوہر

پیر 22 اپریل 2024 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے جمعے کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن، انتخابات نہیں تھے،ایک ڈھونگ رچایا گیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے، 24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، اس گھناؤنے جرم سے پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کاستون سمجھاجاتاہے، ووٹ کاصحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتاہے، ضمنی انتخاب میں جو کچھ ہوا سب نیدیکھا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایک پولنگ اسٹیشن پرگیا تو پریزائیڈنگ افسر نے رجسٹرڈ750 ووٹ بتائے، لیکن اس پولنگ اسٹیشن میں 900سے زائد ووٹ کاسٹ کروائے گئے۔