پنجاب یونیورسٹی کا133 واں جلسئہ عطائے اسناد14مئی کو ہوگا

پیر 22 اپریل 2024 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی کا133 واںجلسئہ عطائے اسناد 14مئی2024 بروزمنگل کومنعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 133ویں جلسئہ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عہدیداران کوجلسئہ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔