مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا

پیر 22 اپریل 2024 22:47

مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمان دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی، مودی نے بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دے دیا۔بھارت میں انتخابات کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی نے انتخابی مہم کی آڑ میں نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے بھارت میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو درانداز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

راجستھان میں انتخابی مہم کیدوران تقریر کرتے ہوئے مودی کہا کہ کانگریس اقتدار میں آئی تو ملک کی دولت انہیں بانٹیں گے جن کے زیادہ بچے ہیں، گھس بیٹھیوں کو بانٹیں گے۔مودی نے کہا کہ کانگریس کے من موہن سنگھ کی حکومت نے پہلے بھی کہا تھا ملک کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔کانگریس نے مودی کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان نفرت انگیز اور توجہ ہٹانیکی کوشش ہے، کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تحقیقات کی جائیں۔