Live Updates

صوبائی کابینہ عوام کا معیاری زندگی بہتر بنانے ،انکو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے، صوبائی وزیربلدیات

پیر 22 اپریل 2024 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی وزیربلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں صوبائی کابینہ صوبے کے عوام کامعیاری زندگی بہتربنانے اوران کوریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،جس کی ثمرات آٹے اورروٹی کی قیمتوں میں کمی اورمیونسپل سروسز کی اربن اور رورل ایریا میں یکساں فراہمی کیلئے صورت میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، پنجاب حکومت خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے اوراپنے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل بالخصوص مہنگائی کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 کے موضع بیڑھ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک نواز،حاجی فیض،ملک طاہر اور طاہر عباس کے علاوہ علاقہ کے معززین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ کر خرچ کی جائے گی اور منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور منصوبہ بندی سے علاقہ کے ترقیاتی کام درجہ بہ درجہ اپنی نگرانی میں مکمل کراؤں گا اور الیکشن میں ان سے کئے گئے تمام وعدوں کوپوراکرونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی قیادت نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس کی انجام دہی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات