اسلام آباد ،خاتون کی پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی ویڈیو کی تفصیل سامنے آگئی

پیر 22 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور کی پولیس اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی وائرل وڈیو کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ یکم جنوری کو اسلام آباد، پشاور موٹروے پر پیش آیا تھا۔موٹروے پولیس خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے سوا کوئی کارروائی نہیں کرسکی۔راولپنڈی کے نصیر آباد تھانے میں مقدمہ بھی نامعلوم خاتون کے خلاف درج کیا گیا۔وڈیو میں خاتون کو پولیس اہلکار سے تکرار کرتے اور اس کے بعد دوسرے اہلکار کو کچل کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔