باجوڑ ضمنی انتخابات میں ووٹرزکے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

پیر 22 اپریل 2024 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہےکہ باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں ووٹرز نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام کرتے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نےکوئی مداخلت نہیں کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے الیکشن لڑا، عوام نے ووٹ دیا اور اپنے نمائندے چنے، ہم عوام کو مبارک باد دیتےہیں، ہم نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پنجاب میں ہمارے امیدواروں کو عام انتخابات سے زیادہ ووٹ پڑےہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔