وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع

وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے

منگل 23 اپریل 2024 18:19

وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہباز شریف 3 روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔