ضمنی انتخابات میں دھاند لی کا سپر یم کور ٹ نو ٹس لی: فرخ جاوید مون

منگل 23 اپریل 2024 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاند لی کا سپر یم کور ٹ نو ٹس لے،عجیب صور تحال ہے پنجاب میں عوام ووٹ کسی اور کو دے رہی ہے اور زرلٹ کوئی اور تیار کر رہا ہے، ہم دھاندلی زدہ الیکشن کے رزلٹ کو کسی صورت نہیں مانے گے جس میں عوام کے حق پہ ڈاکہ ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار نے ثابت کردیا کہ وہ چوروں اور ڈاکوں کے نام نہاد مینڈیٹ کو تحفظ دینے اور انہیں ا یوان میں پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے،ضمنی انتخابات میں فارم 45 پہلے ہی تیار تھے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔