جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، موٹر سائیکل ، دو موبائل لوٹ کر فرار

منگل 23 اپریل 2024 21:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) ڈاکوئوں نے ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ایوری ڈبہ گاڑی کے ڈرائیور ظہور احمد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ ڈرائیور اور بیوپاری سے ایک لاکھ 30ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل اور دو موبائل بھی لے گئے۔ گزشتہ رات 11بجے ظہور احمد ڈرائیور ایوری ڈبہ گاڑی نمبر4611ایل ای بی (ایمبولینس )میں چیچہ وطنی مریض چھوڑ کر واپس اپنے چک 85ای بی بھائی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ نہر پل داد فتیانہ پر ڈاکوئوں نے ناکہ لگارکھا تھا۔

روکنے کا اشارہ کیا ۔ ڈرائیورظہور احمد نے گاڑی نہ روکی تو ڈاکوئوں نے سیدھی فائرنگ کر دی۔ظہور احمد کو گولی لگنے سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔اس دوران ظہور احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ $ پل 9ایل ناکہ پراس سے قبل ڈاکوئوں نے مظفر گڑھ کے ڈرائیورشہ زور پر ڈالا نمبر 9091آر این محمد امجدسے 30ہزار روپے نقدی اور موبائل جس کے بعد ناکہ پر مسلم بن عقیل کالونی ساہیوال کے بیوپاری شہباز احمد موٹر سائیکل سوارسے ہونڈا بلا نمبری، ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل بھی چھین لیااور ملزم موٹر وے پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ہڑپہ نے مقتول کے بھائی محمد حسین کی مدعیت میں مقدمہ302اور396ت پ درج کر لیا۔محمد امجد اور شہباز احمد کی مدعیت میں دو مقدمات 392، 397ت پ بھی درج کر لیے ہیں۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔