صدر آصف علی زرداری نے جیالا وزیر اعلیٰ دے کر بلوچستان کی عوام کے ساتھ وعدہ پورا کردیا،میرچنگیز خان جمالی

منگل 23 اپریل 2024 22:00

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جیالا وزیر اعلیٰ دے کر بلوچستان کی عوام کے ساتھ وعدہ پورا کردیا ہے انشائ اللہ بہت پارٹی وڑن کے مطابق صحت۔ تعلیم۔ روڈ انفراسٹکچر ترقی و بحالی۔میرٹ پر ملازمتوں کی فراہمی سمیت تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے کی تعمیر و ترقی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی صدر کا کہناتھاکہ سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کا کیمپ آفس قائم کیا جارہاہے۔ تاکہ عام آدمی کی رسائی وزیر اعلیٰ اور تمام محکموں تک ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

ان کیمپ آفس کے مقصد عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہے۔

تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کی تعمیرو ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ صوبائی کابینہ میں توسیع ممکن ہے تاہم انھوں نے اس تاثر کو مستردکردیا کہ وزارتوں کے حوالے سے کابینہ کے اراکین میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث زرعی شعبہ کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے کاشتکاروں اور زمینداروں سے ان کی گندم کی فصل سرکاری سطح پر خریداری کو ممکن بنایاجاسکے۔

صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں گندم کی خریداری کے حوالے سے منظوری دے کر سرکاری نرخنامہ پر کاشتکاروں سے گندم خریداری کے لئے محکمہ خوراک نے بار دانہ کے ٹینڈرز کردئیے ہیں اور مئی کے پہلے ہفتہ میں خریداری مراکز قائم کرکے گندم خریداری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔