کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
عماد نے رواں سال ورلڈ کپ سے قبل گزشتہ ماہ T20I کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا
ذیشان مہتاب بدھ 24 اپریل 2024 15:48
(جاری ہے)
عماد وسیم نے رواں سال ورلڈ کپ سے قبل گزشتہ ماہ T20I کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ عماد نے گزشتہ سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
عماد نے 66 ٹی ٹونٹی میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 131.7 کے سٹرائیک ریٹ سے 486 رنز بنائے اور 6.26 کے اکانومی ریٹ سے 65 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے 12 ماہ قبل راولپنڈی میں میدان مارا تھا جو کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے دوران انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل تک پہنچایا۔ عماد جنہوں نے PSL 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف تاریخی پانچ وکٹیں حاصل کیں، کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2018ء کے بعد پہلی اور مجموعی طور پر تیسری PSL ٹرافی اپنے نام کی۔ عماد وسیم پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے جنہوں نے تینوں پلے آف گیمز میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ عماد وسیم گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں اور 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔ انہوں نے 2016ء کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 2019ء ورلڈ کپ اور 2021ء کا T20 ورلڈ کپ بھی کھیلا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.