علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹیزکی 3روزہ عالمی کانفرنس 15اکتوبر سےمنعقد ہوگی
بدھ 24 اپریل 2024 17:42
(جاری ہے)
وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید کو کانفرنس کورآرڈینیٹر مقرر کرکے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی اورقومی ماہرین تعلیم کے قیام و طعام اور دیگر انتظامات سمیت کانفرنس کی سپانسرشپ کے لئے مختلف اداروں سے رابطے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے کانفرنس ہال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈاکٹر زاہد مجید نے کانفرنس پر وائس چانسلر کو پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے اے اے او یو کی پہلی کانفرنس 1988اور دوسری 2013میں منعقد کی تھی، یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لئے وائس چانسلر نے ذمہ داری سونپی جس پر ہم یونیورسٹی میں اے اے او یو کی ایک اور بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں بین الاقوامی اور قومی محققین اپنے مقالے پیش کریں گے جنہیں یونیورسٹی کی تحقیقی مجلوں میں شائع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس دوران اے اے او یو کی یگزیکٹو باڈی اور جنرل باڈی کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔اجلاس میں فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین ڈاکٹر فضل الرحمن، فیکلٹی آف سائنس کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد اور دیگر پرنسپل افسران بھی شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.