وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان

شہباز شریف نے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی

بدھ 24 اپریل 2024 18:10

وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں شمولیت کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے دورے میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعریف کی۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے وزیراعظم سے شہر کے لیے مزید بسوں کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 150 بسیں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔