پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

بدھ 24 اپریل 2024 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای) کے زیر اہتمام ’بزنس ایڈمنسٹریشن ‘پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات (کل ) صبح10بجے ڈاکٹر پرویز حسن انوائرنمنٹل لاء آڈیٹوریم ، لاء کالج میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر شرکت کریں گے۔