پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

بدھ 24 اپریل 2024 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ اور کمیٹی برائے آگاہی انسداد مذہبی منافرت کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں ‘ کے موضوع پر خصوصی سیمینار بروز جمعرات (آج ) صبح10:30پر شیخ زائد اسلامک سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ اور ڈائریکٹر کو آرڈینیشن پی ایچ ای سی ڈاکٹر رانا تنویر قاسم موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔