ْاسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ،اسلم غوری

کچے کے ڈاکوئوں کی بات ہو یا انتخابات میں خرید فروخت کی ،پی پی قیادت کی اچھل کود سے لگتا ہے کہ وہ بھی شریک جرم ہے،ترجمان جے یوآئی

بدھ 24 اپریل 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ، کچے کے ڈاکوئوں کی بات ہو یا انتخابات میں خرید فروخت کی ،پی پی قیادت کی اچھل کود سے لگتا ہے کہ وہ بھی شریک جرم ہے،کنڈی صاحب بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے بارے میں زرداری صاحب آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں ، پارٹی ترجمان اتنا بے خبر حیرانگی ہے سندھ میں پی پی کے وزیر کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ مہیا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی پی سندھ میں کچے کے ڈاکوئوں کی سہولت کار جبکہ مرکز میں ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی الیکشن میں جیت کچے کے پولنگ اسٹیشنوں کی مرہون منت ہے ۔ترجمان جے یوآئی نے کہاکہ کنڈی صاحب پیپلز پارٹی کے کم تحریک انصاف کے زیادہ ترجمان بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور اور کنڈی کو مولانا فضل الرحمان خوابوں میں نظر آتے ہیں ، زرداری صاحب نوٹس لیں کنڈی ہماری تحریک کا رخ آپکی طرف موڑنا چاہتا ہے ۔