اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں
جمعرات 25 اپریل 2024 18:39
(جاری ہے)
قبل ازیں، پاکستان پیٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی صورت میں ملک گیر سطح پر پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 20روپے زیادہ قیمت پر فروخت ہوگا اور تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے جس میں اصافہ ہوجائے گا، ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75فیصد کنٹرول صرف تین بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن کی صورت میں پہلے مرحلے میں احتجاجی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں کیونکہ ڈی ریگولیشن سی صنعت تباہ ہو جائے گی۔اس موقع پر ملک خدا بخش نے کہا کہ ہم ڈی ریگولیشن کے خلاف عدالت جانے سمیت تمام احتجاج کریں گے، عوام معیاری پیٹرول سے محروم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اوگرا نے 52 کمپنیوں کو لائسنس دے رکھا ہے جس میں صرف 3 کمپنیاں معیاری پیٹرول درآمد کر رہی ہیں۔عبالسمیع خان نے کہا کہ حکومت بہت چالاکی سے اپنے اوپر بوجھ ڈالے بغیر قیمتیں بڑھا رہی ہے، اوگرا نے ای سی سی میں اپنی سفارشات بھیج دی ہیں، اگر حکومت خود ہی ایسے فیصلے کرے گی تو ہم پیٹرول پمپ بند کرنے پر مجبور ہوں گے، اسمگلنگ کے ذریعے پیٹرول آرہا ہے جسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ حکومت ایران سے پیٹرول لے تو پیٹرول سستا بھی ہوجائے گا اور اسمگلنگ بھی ختم ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سمیع خان نے کہا کہ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے، ایران سے خام تیل کی خریداری کا معاہدہ کیا جائے تا کہ اسمگلنگ کا معاملہ ختم ہو جبکہ ایران سے خریدے گئے خام تیل کو مقامی طور پر ریفائن کیا جاسکتا ہے۔ ہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں چاہتے۔ اوگرا کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.