وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت

جمعرات 25 اپریل 2024 22:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گئے اور شہید کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، مسلم لیگ (ن)کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی ، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے شہید کی بیٹی اور بیٹے کو پیار کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہید کے والد کو گلے لگا کر حوصلہ اور دلاسہ دیااور شہداپیکیج کے تحت شہید کی بیوہ اور بچوں کیلئے امدادی چیک انہیں پیش کیا۔