نکہت شکیل خان کا موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھانے کا مطالبہ

جمعہ 26 اپریل 2024 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل خان نے کراچی میں موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کے قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہاکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر کل بھی ہم نے ایوان میں بات کی تھی، کراچی میں موبائل چھیننے کے واقعات میں نوجوانوں کا قتل ہو رہا ہے، ہماری وزارت داخلہ سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملہ پرسندھ کی حکومت سے بات کرے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کراچی میں کے الیکٹرک،گیس سے اور بلنگ کے مسائل بھی موجود ہیں جن کوحل کرنا چاہئے۔