موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 25 سے 27 اپریل تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق 25 سے 27 اپریل تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے بلوچستان کے مقامی ندی نالوں بالخصوص نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، اور نصیر آباد میں اچانک سیلاب آسکتی ہیں۔ تمام متعلقہ حکام پیشین گوئی کے دوران الرٹ رہے۔

جمعہ کو کوئٹہ، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ تربت، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمالی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کوئٹہ، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا جبکہ پنجگور 15، خضدار 05، دالبندین، ژوب 04، کوئٹہ سمنگلی 04، سٹی 03، قلات 03، اور بارکھان میں 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔