تاجر دوست ٹیکس سکیم کا بھر پور فائدہ اٹھائیں،چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ شریف میمن نے کہا ہے کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا بھر پور فائدہ اٹھائیں چیف کمشنر آر ٹی او 1 ایف بی آر حیدر علی دریجو نے تاجر برادری سے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے . شریف میمن نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ایف بی آر کی جانب سے کراچی میں تاجر دوست ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کے لئے چیف کمشنر آر ٹی او 1 ایف بی آر حیدر علی دریجو کی ہدایات کے تحت پیر 29اپریل کوایف بی آر اور بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن مشترکہ طور پر ایک کیمپ نان ٹیکس فائلرز تاجروں کی فری ٹیکس رجسٹریشن اورتاجردوست ٹیکس سے متعلق مفت سہولیات دینے کے لئے بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے دفتر بمقام 301 تیسری منزل اسماعیل ٹریڈرز سینٹر کھوڑی گارڈن نزد بینک الحبیب جوڑیا بازار میں لگایا جارہا ہے جس سے بولٹن مارکیٹ اور محلق تمام مارکیٹوں کے تاجر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں واضح رہے کہ بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے کیمپ لگانے کا مقصد تاجر برادری کو تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے حوالے مفت خدمات فراہمی ہے واضح رہے کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم صرف ان تاجروں کے لئے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے اور ان کا این ٹی ایم کارڈ نہیں بنا. ایسے تمام تاجر ٹیکس کی ادائیگی میں پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے پیر 29اپریل کو لگائے جانے کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت فری رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی کم سے کم سالانہ 1200روپے ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :