حاجی حنیف طیب کی اپیل پرجمعہ یوم توبہ ، استغفارکے طورپرمنایا گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی اپیل پرجمعہ کو یوم توبہ واستغفارکے طورپرمنایااس سلسلے میں فردوس مسجد پاکستان کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہاکہ اللہ اوراس کے رسول ﷺکی نافرمانیاں،قرآن وسنت سے روگردانی عذاب الٰہی کا سبب بنتی ہے،اللہ کی پکڑسے وہ ہی لوگ بچ جاتے ہیں جو سربسجودہوکر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں ،آج اسلامی دنیا افراتفری،انتشار،بدحالی اوراجتماعی بے حسی کا شکارہے 57اسلامی ممالک 2ارب سے زائد مسلمان عالمی سطح پر کوئی موثر کرداراداکرنے کے قابل نہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ یااللہ ہمیں دنیاوآخرت میں عذاب سے محفوظ فرما،ایسے اعمال سے بچاجوعذاب کاسبب بنتے ہوںاوراچھے اعمال کرنے کی توفیق عطافرما،عالم اسلام کی اورمسلمانوں کی حفاظت فرما۔

(جاری ہے)

یااللہ عالم اسلام کی مشکلات کو دورکردے ،اسرائیل کی حیوانیت کے جوواقعات سامنے آرہے ہیں اب تو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ،زیر زمین دبی سینکڑوں لاشوں کی گردن یادیگرجسمانی اعضا کٹے ہوئے مل رہے،معصوم بچے ،عورتیں ،مردوخواتین کو شہید کردیاگیا ،دوسودنوںمیں35ہزارسے زائدشہادتیں ہوچکی ہیں، غزہ میں قحط جیسی صورت حال ہے مسلم حکمران بے حسی کی تصویر اورخاموش تماشائی بنیں بیٹھے ہیںیااللہ مسلم حکمرانوں کو جرأت، ایمانی غیرت اورطاقت عطافرما،فلسطین،کشمیر،بھارتی مسلمان یادنیابھر میں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہورہاہوں ان کی مددکرسکیں۔

اجتماع سے قاری حمید الحسن حسنی نے خطاب کیا ،جبکہ ملک عبدالغفارسعیدی بھی اجتماع میں موجودتھے۔