پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، ملک امتیازچنڑ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:21

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) صدر پیپلز پارٹی میٹرو پولیٹن کارپوریشن بہاولپور ملک امتیاز چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر پر شدید تشویش ہے، وزیر اعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ملک امتیازنے کہا کہ بمپر کراپ کی خریداری میں تاخیر پیدا کرنیوالے عناصر حکومت اور کسانوں میں بد اعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں،24 کروڑ عوام کو فوڈ سیکورٹی فراہم کرنیوالے طبقے کا بھر پور تحفظ کرنا ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی اس حوالے سے اٹھنے والی آوازوں پر کان دھرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کے تمام مطالبات کیساتھ کھڑی ہے،پیپلز پارٹی مشکل گھڑی میں گندم کے کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔