خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین تحصیل کونسل 2024، الیکشن میشن نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا

سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، ترجمان الیکشن کمیشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 28 اپریل 2024 کو ہونے والے خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین تحصیل کونسل 2024 میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر(EMCC)قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔

شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کییگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میل [email protected]پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000ہے۔ای ایم سی سی (EMCC)پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا ۔ کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔فیکس نمبر0519204404 کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔