گیس پا ئپ لائنوں کی مر مت کے باعث29اپر یل کو صبح 10 سے شام 6بجے تک گیس فر اہمی معطل رہے گی ، سوئی سدرن

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سو ئی سدرن کے ترجما ن نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر بہتر بنا نے کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب ایمرجنسی میں پائپ لائنوں کی مرمت نا گزیر ہے۔ ترجما ن نے کہا ہے کہ گیس پا ئپ لا ئینوں کی مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ، کچلاک، پشین، زیارت، حرمزئی، کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر، قلات اور ان کے ملحقہ علاقوں میں 29 اپریل کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔